کراچی :کراچی کے سانحہ گل پلازہ کی عمارت میں سرچ آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آج سرچ آپریشن مکمل ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد پلازہ کو گرایا جائے گا۔
کے ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف آلات اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملبے میں پھنسے یا لاپتہ افراد تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عمارت مخدوش ہونے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں مختلف راستوں سے اندر داخل ہو رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ بچ جانے والے کو تلاش کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ آج ملبے میں تلاش کا کام مکمل کر لیا جائے گا اور جو بھی افراد لاپتہ ہیں، ان کے رشتہ دار متعلقہ دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ سرچ آپریشن بلا تعطل مکمل ہو سکے۔