Get Alerts

سانحہ گل پلازہ، سرچ آپریشن ساتویں روز بھی جاری

سانحہ گل پلازہ، سرچ آپریشن ساتویں روز بھی جاری

کراچی: سانحہ گل پلازہ کی عمارت میں سرچ آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔ کے ایم سی ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں مختلف آلات استعمال کرتے ہوئے لاپتہ افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ عمارت مخدوش ہونے کے باوجود ٹیمیں مختلف راستوں سے اندر جا کر امدادی اور تلاشی کارروائی کر رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد عمارت کو گرادیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ آج ملبے میں تلاش کا عمل مکمل کر لیا جائے گا اور اگر کسی کا پیارا لاپتہ ہے تو وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کر سکتا ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق، سانحہ میں جاں بحق 67 افراد میں سے اب تک 16 کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ لاشوں اور جسم کے مختلف اعضاء سے 45 ڈی این اے کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ شناخت کا عمل جاری ہے اور سانحے میں لاپتہ افراد کی تعداد 77 ہے۔

ٹیگز: