Get Alerts

کیریبین میں امریکی کارروائی، وینزویلا سے منسلک ساتواں تیل بردار جہاز ضبط

کیریبین میں امریکی کارروائی، وینزویلا سے منسلک ساتواں تیل بردار جہاز ضبط

وینزویلا :امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے وینزویلا سے منسلک ایک اور تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضبط کیا جانے والا ساتواں جہاز ہے، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی سدرن کمانڈ نے بتایا کہ "موٹر ویسل ساگیٹا" نامی جہاز کو بغیر کسی مزاحمت کے روک کر تحویل میں لیا گیا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا اس کارروائی میں امریکی کوسٹ گارڈ نے جہاز کا کنٹرول سنبھالا یا نہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ان جہازوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے جو امریکی پابندیوں کے باوجود وینزویلا سے تیل کی ترسیل میں ملوث ہیں۔

ٹیگز: