اسلام آباد:سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے اقدامات پر بھارت نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی جانب سے مقرر کی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوئے 34 دن گزر چکے ہیں، تاہم نئی دہلی کی طرف سے اب تک کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
اقوامِ متحدہ نے بھارت سے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر 16 دسمبر 2025 تک جواب طلب کیا تھا، مگر ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود بھارتی حکومت وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ تاحال بھارت کے جواب کی منتظر ہے، جبکہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق سوالات اپنی جگہ برقرار ہیں۔بھارت کی مسلسل خاموشی اب بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بنتی جا رہی ہے۔