نواز شریف کو عہدہ چھوڑ دینا چاہیے تھا: عطا مانیکا

نواز شریف کو عہدہ چھوڑ دینا چاہیے تھا: عطا مانیکا

لاہور: پنجاب حکومت کے مستعفی وزیر عطا مانیکا نے کہا ہے کہ نواز شریف کسی اور کو وزیر اعظم بنا دیتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔ مریم نواز کے میڈیا سیل نے حالات کو بگاڑا ہے۔

میڈیا  سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے تھا۔ نواز شریف کسی اور کو وزیر اعظم بنا دیتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔انہوں نے الزام عائد کہا کہ مریم نواز کے میڈیا سیل نے حالات کو بگاڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف تنخواہ لینے کی انھیں کوئی ضرورت نہیں ہے اور کھلونوں سے کھیلنے کی اب ان کی عمر نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کا سینئر رکن ہونے کے باوجود حکومت نے گزشتہ چار سال تک دیوار سے لگائے رکھا۔ بھرپور کوشش کے باوجود چار سالوں میں وزیر اعلی سے بمشکل صرف دو دفعہ ملاقات ہو سکی۔ اس صورتحال پر فیملی اور دوستوں کا وزارت چھوڑنے کیلئے شدید دباؤ تھا اب بات برداشت سے باہر ہو گئی تھی جس پرمجبور ہو کر استغفی دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں