چیئر مین پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع

چیئر مین پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
سورس: File

لاہور: لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے سمیت پانچ مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں8 اگست تک توسیع کر دی۔

  
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 5 مقدمات کے کیس کی سماعت کی۔

تحریک انصاف کے سربراہ اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ 

وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔

چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڑ ،گلبرگ ،شادمان سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز پر مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ نو مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر ملک گیر پُرتشدد احتجاج کیا گیا تھا۔ جس میں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا جس میں فوج تنصیبات بھی شامل ہیں۔

فوجی تنصیبات سمیت مختلف مقامات پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں