جیولین تھروئرارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے تیار

جیولین تھروئرارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے تیار
سورس: File

لاہور:ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے تصدیق کر دی کہ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔


 محمد ظفر نے کہا کہ ارشد ندیم فٹ ہوچکے ہیں اور ایونٹ کیلئے ٹریننگ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم انجری کی وجہ سے حال ہی میں ایشین چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔



 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہنگری میں 19 سے 27 اگست تک کھیلی جائے گی جبکہ  ورلڈ ایتھلیٹکس میں جیولین تھرو کا پہلا راؤنڈ 25 اگست اور فائنل 27 اگست کو ہوگا۔


 ارشد ندیم ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے کوالیفائی کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ 


 یاد رہے کہ ارشد ندیم جیولین تھرو کی عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں۔


  پاکستانی تھروئر نے گزشتہ سال کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

مصنف کے بارے میں