مزارات پر آن لائن  صدقات کیلئے' نذرانہ آن لائن' ویب سائٹ منظور

مزارات پر آن لائن  صدقات کیلئے' نذرانہ آن لائن' ویب سائٹ منظور
سورس: File

لاہور: حضرت داتا گنج بخش ؒ، بابا بلھے شاہؒ دیگر مزارات کیلئے الگ الگ ویب سائٹ بنائی جائیں گی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزارات کیلئے ویب سائٹ بنانے کی منظوری دیدی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نے بڑے مزارات اوردرباروں میں آن لائن صدقات اورعطیات کیلئے نذرانہ آن لائن ویب سائٹ کی اصولی منظوری دیدی گئی ۔حضرت داتا گنج بخش ؒ، حضرت بابا بلھے شاہؒ، حضرت بابا فرید گنج شکرؒ اور دیگر مزارات کے لئے الگ الگ ویب سائٹ بنائی جائیں گی۔  

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ویب سائٹ ڈویلپ کرنے کا ٹاسک سونپ دیاگیا۔

ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن صدقات او رعطیات دئیے جا سکیں گے۔ آن لائن ڈونیشن پورٹل کے ذریعے اندرون و بیرون ملک سے نذرانے، صدقات، لنگر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ بیرون ملک سے مزاروں پر لنگر، چادر اور پھول چڑھانے کیلئے آن لائن پیمنٹ کی سہولت ہوگی۔بیرون ملک مقیم افراد لنگر بھی تقسیم کرا سکیں گے،لنگر کی تقسیم کو براہ راست دیکھا جا سکے گا۔ عطیات موبائل بینکنگ،کریڈٹ کارڈ  اور اے ٹی ایم کے ذریعے عطیات ٹرانسفر کئے جا سکیں گے ۔

حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے مزار کو ری ڈیزائن کیا جائے گا،بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار کے کمپلیکس کو مزید وسیع کیاجائے گا۔

ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے بیسمنٹ میں پارکنگ او رلنگر خانے کا اہتمام کیاجائے گا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی کی حضرت پیر مکیؒ اور وارث شاہ کے مزارات پر بھی کام کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ 

مصنف کے بارے میں