پاک فوج کے 23افسران سمیت 153جوان اقوام متحدہ امن مشنز کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے 23افسران سمیت 153جوان اقوام متحدہ امن مشنز کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے: آئی ایس پی آر


راولپنڈی: ترجمان (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کے 23افسران سمیت 153جوان اقوام متحدہ امن مشنز کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں جبکہ 6ہزار جوان اقوام متحدہ امن مشنز میں حصہ لے رہے ہیں


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے اقوام متحدہ کے 43امن مشنز آپریشنز میں شرکت کی اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاک فوج کی خدمات کی تاریخ طویل ہے پاکستان نے1960 میں شروع کیے گئے امن مشن آپریشن کی حمایت کی اور کانگو میں امن آپریشن میں اپنا پہلا دستہ بجھوایا امن مشنز کے دوران پاکستان کے 23افسران سمیت 153 جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔


اب بھی پاک فوج کے 6000سے زائد افسر ،جوان امن مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کو سب سے زیادہ فوجی دستے فراہم کرنے والوں ملکوں میں شامل ہے پاکستان کی برسوں سے اقوام متحدہ کو فوجی دستے فراہم کررہا ہے اور امن کے قیام کے لئے پاکستانی فورسز کی پیشہ ورانہ خدمات کو دنیا تسلیم کرتی ہے