ثابت ہوگیا سانحہ 9 مئی کے ذمہ دار عمران خان ہیں : جے آئی ٹی کی رپورٹ تیار

ثابت ہوگیا سانحہ 9 مئی کے ذمہ دار عمران خان ہیں : جے آئی ٹی کی رپورٹ تیار
سورس: File

لاہور : 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے کیسز  میں جے ٹی آئی نے رپورٹ تیار کرلی  ہے۔ رپورٹ میں    چیئرمین پی ٹی آئی کو   تمام مقدمات میں قصور وار قرار  دے دیا گیا ہے ۔ نامزد ملزمان کی جناح ہاؤس واقعہ میں منصوبہ بندی اور عمل درآمد ثابت ہوگیا ہے۔ 

 پولیس تفتیش  کے مطابق  دوران تفتیش ڈیجیٹل شواہد ، موبائل ویڈیوز ، کلوزسرکٹ فوٹیجز ، موبائل رابطے ثابت ہوگئے ۔ چیئرمین  پی ٹی آئی کا جے آئی ٹی کے سامنے دیا بیان شواہد سے متضاد ثابت ہوا ۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے بلوائیوں سے رابطے بھی موبائل کال ریکارڈ میں ثابت ہوئے  ۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما ڈیجیٹل و فرانزک شواہد کے سامنے سوالات کے مناسب جواب نہیں دے سکے ۔ مقدمہ نمبر 96/23 کے علاؤہ دیگر مقدمات میں بھی پی ٹی آئی قیادت قصور وار پائی گئی ۔ دس مقدمات میں نامزد و گرفتار ملزمان کی حساس تنصیبات پر موجودگی جیوفینسنگ رپورٹ میں ثابت ہوئی ۔ 

رپورٹ کے مطابق تمام مقدمات کی تفتیشی رپورٹ جلد عدالت میں پیش کردی جائے گی  ۔ دہشت گردی سمیت بیس دفعات کے تحت درج مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر ، مراد سعید ، علی امین گنڈا پور نامزد ملزم ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں