Get Alerts

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابی پولنگ کا آغاز

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابی پولنگ کا آغاز

لاہور : پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لئے پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوگیا، جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ اس انتخاب میں 4 امیدوار مدمقابل ہیں، جن میں مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی، اور آزاد امیدوار شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن نے چیف وہپ رانا ارشد کو پولنگ ایجنٹ مقرر کیا ہے، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے رانا شہباز پولنگ ایجنٹ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اس انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مہر عبدالستار ہیں، جبکہ آزاد امیدواروں میں خدیجہ صدیقی اور اعجاز منہاس شامل ہیں۔

انتخابی نتائج کے لئے 185 ووٹ درکار ہیں، اور حکومتی امیدوار کو 261 جبکہ اپوزیشن کو 108 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے۔ پنجاب اسمبلی میں کل نشستوں کی تعداد 371 ہے، لیکن دو نشستیں خالی ہیں، جس کے باعث الیکشن کے لئے کل ووٹوں کی تعداد 369 ہے۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 229 ووٹ ہیں، پیپلز پارٹی کے 16، مسلم لیگ ق کے 11 ووٹ ہیں، جبکہ مسلم لیگ ضیاء کا ایک ووٹ ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے پاس 27 ووٹ ہیں، سنی اتحاد کونسل کے 76 ووٹ ہیں، تحریک لبیک پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے پاس ایک ایک ووٹ ہے، اور استحکام پاکستان پارٹی کے 7 ووٹ ہیں۔

ٹیگز: