Get Alerts

خیبر پختونخوا: سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کی پولنگ جاری

خیبر پختونخوا: سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کی پولنگ جاری

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا سے  شبلی فراز  کی  سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق پولنگ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، جو خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہو رہی ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل کو ریٹرننگ افسر (آر او) مقرر کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار خرم ذیشان اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشترکہ امیدوار تاج محمد آفریدی میں مقابلہ ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کی مجموعی تعداد 145 ہے، جس میں سے 73 ووٹ کی اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب ہوگا۔ حکومتی اراکین کی تعداد 92 ہے جبکہ اپوزیشن کے ممبران 53 ہیں۔

ٹیگز: