Get Alerts

خیبر پختونخوا : سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پولنگ تاخیر سے شروع، 63 ارکان نے ووٹ ڈال دیا

خیبر پختونخوا : سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پولنگ تاخیر سے شروع، 63 ارکان نے ووٹ ڈال دیا

پشاور: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ تقریباً دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئی۔ اب تک 63 اراکین اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پولنگ کے دوران ایک شخص کی جانب سے بیلٹ پیپر باہر لے جانے کی کوشش کی گئی، جسے الیکشن کمیشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا ہے، جہاں پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ انتخاب میں پی ٹی آئی کی طرف سے مشال یوسفزئی اور اپوزیشن کی طرف سے مہتاب ظفر امیدوار ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی صوبیہ شاہد اور دیگر امیدوار الیکشن سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

ایوان میں کل اراکین کی تعداد 145 ہے، جن میں پی ٹی آئی کے 92 ، اپوزیشن کے 53 ، مسلم لیگ (ن) کے 18 ، جے یو آئی 18 ، پیپلز پارٹی10 ، عوامی نیشنل پارٹی 4 اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز  کے 3 اراکین شامل ہیں ۔
الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو رہا ہے، اور پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

ٹیگز: