Get Alerts

ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

اسلام آباد: ایرانی  وزیر داخلہ سکندر مومنی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے اور سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں ۔

گفتگو کے دوران، سکندر مومنی نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے 26 جولائی کو متوقع دورہ پاکستان سے متعلق امور پر بھی بات کی۔ انہوں نے اس دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔

انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ ایران کے دورے کا بھی شکریہ ادا کیا اور اسے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی علامت قرار دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی قیادت کے جذبہ خیرسگالی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے اسلام آباد کے دورے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔

ٹیگز: