Get Alerts

اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کے لیے سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اہم اجلاسوں (Signature Events) کی صدارت کریں گے۔

اسحاق ڈار کی نیویارک آمد پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد اور امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران اسحاق ڈار نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں مختلف اہم شخصیات سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ فلسطین سے متعلق ’’دو ریاستی حل‘‘ پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اس وقت جولائی 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے ہوئے ہے، جو سفارتی سطح پر ایک اہم ذمہ داری سمجھی جا رہی ہے۔

ٹیگز: