Get Alerts

کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل ، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی، خاتون کو 7 اور مرد کو 9 گولیاں ماری گئیں

کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل ، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی، خاتون کو 7 اور مرد کو 9 گولیاں ماری گئیں

کوئٹہ :بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے مرد و خاتون کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق خاتون کو 7 گولیاں جبکہ مرد کو 9 گولیاں ماری گئیں۔

دونوں مقتولین  بانو بی بی اور احسان اللہ  کو 4 جون کو مبینہ طور پر ایک قبائلی جرگے کے فیصلے کے تحت قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کی عمر تقریباً 38 سال اور مقتول کی عمر 36 سال بتائی گئی ہے۔

لاشوں سے حاصل کیے گئے نمونے ڈی این اے تصدیق اور نادرا ریکارڈ سے شناخت کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ مقدمے میں سردار شیرباز خان سمیت 15 افراد نامزد ہیں، جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ نے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو طلب کر لیا ہے۔

ٹیگز: