Get Alerts

عالمی مارکیٹ میں اضافہ، پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں اضافہ، پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 36 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3387 ڈالر پر جا پہنچا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 3087 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سیاسی و معاشی صورتحال اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہا ہے، جبکہ مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی اس اضافے کو مزید بڑھا رہی ہے۔

ٹیگز: