کوئٹہ :کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے تھا اور وہ کمسن بچے مصور کاکڑ کے قتل سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
ترجمان کے مطابق، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ٹیم کے ہمراہ ایک گرفتار ملزم بھی موجود تھا، جسے اپنے ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے لایا گیا تھا۔ چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے، جن میں نشاندہی کے لیے لایا گیا گرفتار ملزم بھی شامل تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، اور علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔