Get Alerts

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی پاکستان مونومنٹ آمد، یادگار شہدا پر حاضری

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی پاکستان مونومنٹ آمد، یادگار شہدا پر حاضری

اسلام آباد: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے پاکستان کے دورے کے دوران پاکستان مونومنٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔ سکندر مومنی نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کے حوالے سے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: