Get Alerts

 آزاد کشمیر انتخابات 3 مرحلوں میں ہوں گے، پولنگ شیڈول جاری

 آزاد کشمیر انتخابات 3 مرحلوں میں ہوں گے، پولنگ شیڈول جاری

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں عام انتخابات تین مراحل میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں انتخابات ہوں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں انتخابات کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ پولنگ کا عمل شفاف اور پرامن انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

ٹیگز: