مری :صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور ناکام امیدواروں کو بھی شاباش دی۔
نواز شریف نے کہا کہ سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے، کشمیر کا ماحول ہمیشہ اچھا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور ہمیں امید نہیں تھی کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے کسی شکایت کا موقع ملے گا۔
صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں مسلم لیگ (ن) کو اکثریت حاصل ہوچکی ہے۔