Get Alerts

وزیراعظم نے آئندہ ماہ اپنا دورہ برطانیہ ملتوی کر دیا

وزیراعظم نے آئندہ ماہ اپنا دورہ برطانیہ ملتوی کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آئندہ ماہ اپنا دورہ برطانیہ ملتوی کردیا تاہم رواں سال کے آخر تک ان کا دورہ برطانیہ شیڈول ہونے کا امکان ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کی داخلی، سیاسی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر ازخود برطانیہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاءکی تکمیل کو خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث وہ آئندہ ماہ برطانیہ کے دورے پر نہیں جائیں گے تاہم رواں سال کے آخر تک وزیراعظم کا دورہ برطانیہ شیڈول ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت حال ہی میں برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے دی تھی جبکہ انہیں آئندہ ماہ ہونے والی پاک، انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کیلئے بھی مدعو کیا گیا تھا۔

ٹیگز: