سندھ میں دفعہ 144 نافذ، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا

سندھ میں دفعہ 144 نافذ، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، اسلحہ کی نمائش پر 60 دن کے لیے پابندی ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق ، سندھ میں بلدیاتی انتخابات فیز ون ، فیز ٹو اور عید الاضحی کے موقع پر محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ۔

اس حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سندھ میں پہلے مرحلے میں 26 جون کو سکھر ، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد اور میر پور خاص ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں انتخابات ہوں گے ۔

خیال رہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان اور چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی الیکشن کمشنر ، آئی جی سندھ ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام شریک ہوئے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2980 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور پولیس موجود ہوگی ۔