Get Alerts

قومی اسمبلی کی کمیٹی نے تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں نرمی کی تجویز منظور کرلی

قومی اسمبلی کی کمیٹی نے تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں نرمی کی تجویز منظور کرلی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فنانس بل 2025 کی شق وار منظوری کے دوران تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز منظور کرلی ہے۔


اجلاس کی صدارت سید نوید قمر نے کی، جس میں 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن والے افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کرنے کی سفارش منظور کی گئی۔

اس کے علاوہ کارپوریٹ سیکٹر پر عائد سپر ٹیکس میں بھی 0.5 فیصد کمی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔یہ فیصلے مہنگائی سے متاثرہ متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ قرار دیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: