اسلام آباد:ملک میں توانائی کے شعبے سے اچھی خبر آ گئی ہے، جہاں خام تیل اور قدرتی گیس کی یومیہ پیداوار میں معمولی مگر تسلسل سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی پی آئی ایس اور انرجی انڈسٹری کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، 16 جون 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56,716 بیرل رہی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 1 فیصد زیادہ ہے۔ قبل ازیں پیداوار 56,176 بیرل یومیہ تھی۔
اسی طرح، ملک میں قدرتی گیس کی یومیہ پیداوار بھی 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2,718 ایم ایم سی ایف ڈی (ملین مکعب فٹ یومیہ) ریکارڈ کی گئی، جبکہ گزشتہ ہفتے یہ پیداوار 2,702 ایم ایم سی ایف ڈی رہی تھی۔
تفصیلی اعداد و شمار کے مطابق او جی ڈی سی ایل: خام تیل 28,929 بیرل یومیہ، گیس 590 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل: خام تیل 8,479 بیرل، گیس 432 ایم ایم سی ایف ڈی، پی او ایل: خام تیل 3,946 بیرل، گیس 40 ایم ایم سی ایف ڈی، ماڑی گیس: خام تیل 1,331 بیرل، گیس 860 ایم ایم سی ایف ڈی،توانائی کے ماہرین کے مطابق، مقامی پیداوار میں اضافہ درآمدی انحصار میں کمی اور زرمبادلہ کی بچت کا باعث بنے گا، تاہم طویل مدتی بہتری کے لیے مزید سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔