کراچی : اداکارہ سجل علی ایک بار پھر خبروں میں آ گئیں، لیکن اس بار وجہ ان کی اداکاری یا شہرت نہیں، بلکہ ان کا لباس ہے جو مبینہ طور پر ان کی منگنی کے موقع پر پہنا گیا تھا، اور اب ایک ڈرامے کے ٹیزر میں دوبارہ سامنے آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لباس کے انتخاب پر تنقید کی اور اسے "توجہ حاصل کرنے کی کوشش" قرار دیا۔
دوسری جانب، سجل کے چاہنے والوں نے تنقید کو غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ اداکارہ کو اپنے لباس کے انتخاب کا مکمل حق حاصل ہے۔ کئی صارفین نے کہا کہ لباس یا کسی یادگار شے کا دوبارہ استعمال ذاتی ترجیح ہو سکتی ہے اور اس پر رائے زنی نہیں ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ سجل علی کی شادی 2020 میں احد رضا میر سے ہوئی تھی جو دو سال بعد ختم ہو گئی۔ ان کے نئے ڈرامے میں احد رضا میر کے والد، آصف رضا میر کی موجودگی نے شائقین کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔