زیورخ :"اسلام آباد مفاہمتی یادداشت" پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایک بہت بڑی سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ پہنچ چکے ہیں۔ چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس اہم ترین پاکستانی وفد کا حصہ ہیں اور وزیراعظم کے ہمراہ سفارتی مشن پر موجود ہیں۔
نمائندہ نیو نیوزاسلام آباد جاوید نور کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق، واشنگٹن اور تہران کے مابین کشیدگی کے خاتمے اور مستقل جنگ بندی کے لیے قائم کردہ فریم ورک کے تحت یہ اہم مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ کے ریزورٹ برگن اسٹاک میں شروع ہو رہے ہیں، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مرکزی ثالث پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔