Get Alerts

برگن سٹاک: امریکی نائب صدر کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے اہم ملاقات

برگن سٹاک: امریکی نائب صدر کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے اہم ملاقات

برگن سٹاک:سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے مابین تکنیکی سطح کے مذاکرات کے آغاز سے قبل ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

برگن سٹاک میں ہونے والی اس اعلیٰ سطحی بیٹھک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور امریکی نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف سے انتہائی خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا اور ماحول دوستانہ رہا۔ اس موقع پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گرمجوشی سے  ان کا استقبال کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، اس اہم ملاقات میں برگن سٹاک میں موجود ایران اور امریکہ کے مذاکراتی وفود کے مابین جاری عمل کو آگے بڑھانے اور "اسلام آباد مفاہمت" کے تحت امن مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: