Get Alerts

صدر ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایران بھی امن کے لیے مخلص ہے: وزیراعظم شہباز شریف

صدر ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایران بھی امن کے لیے مخلص ہے: وزیراعظم شہباز شریف

برگن اسٹاک : وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک امن پسند شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت اور اسپیکر باقر قالیباف بھی خطے میں امن کے قیام کے لیے مخلص ہیں۔

برگن اسٹاک میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ ماضی میں جب پاکستان اور بھارت ایٹمی تصادم کے انتہائی قریب پہنچ چکے تھے، تو صدر ٹرمپ نے جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نازک وقت میں مؤثر مداخلت کی اور جنگ بندی کرائی۔

 انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کیا، ورنہ ایٹمی جنگ کی صورت میں خوفناک تباہی ہو سکتی تھی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ وابستگی پر صدر ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ٹیگز: