Get Alerts

نجی زندگی میں کسی اور کی زیادہ مداخلت پسند نہیں کر تی اور شوہر کی بہت عزت کرتی ہوں

نجی زندگی میں کسی اور کی زیادہ مداخلت پسند نہیں کر تی اور شوہر کی بہت عزت کرتی ہوں

نجی زندگی میں کسی اور کی زیادہ مداخلت پسند نہیں کر تی اور شوہر کی بہت عزت کرتی ہوں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پراپنے مداحوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر بیٹی ’ادیرا‘ کی تصویریں اس لیے شئیرنہیں کرتی ہیں کیونکہ ان کے شوہراورپروڈیوسرادیتیہ چوپڑا کو یہ سب پسند نہیں، وہ ہماری نجی زندگی میں کسی اور کی زیادہ مداخلت پسند نہیں کرتے اورشوہرکی اس سوچ کی بہت عزت کرتی ہوں۔

 اداکارہ نے کہا کہ شوہرکی وجہ سے ہی سوشل میڈیا پرزیادہ وقت نہیں دیتی ہوں ورنہ میں اپنی زندگی سمیت بیٹی ’ادیرا‘ کے حوالے سے سب چیزیں اپنے مداحوں سے شئیرکروں، میں تب تک بیٹی ’ادیرہ‘ کی تصیوریں بھی شئیرنہیں کروں گی جب تک ادیتیا اجازت نہ دے دیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ مداح ان کے اوران کے اہل خانہ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مداحوں کو ’نہ‘ کرنے کے ڈرسے بھی سوشل میڈیا کا حصہ نہیں بنتی ہیں۔