Get Alerts

تاریخی فتح کے بعد بنگلا دیش نے زیادہ ٹیسٹ میچز کا مطالبہ کردیا

تاریخی فتح کے بعد بنگلا دیش نے زیادہ ٹیسٹ میچز کا مطالبہ کردیا

ڈھاکا: بنگلا دیش نے سری لنکا پر تاریخی ٹیسٹ کامیابی کے بعد مزید ٹاپ ٹیموں سے زیادہ 5 روزہ میچز کا مطالبہ کردیا ہے اس حوالے سے صدر بی سی بی نظم الحسن نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ماضی کے برعکس اب بڑی ٹیمیں ہمارے ساتھ ٹیسٹ میچز کھیلنے میں زیادہ دلچسپی دکھائیں گی۔نظم الحسن کا کہنا تھا کہ بڑی ٹیمیں اب ہمارے خلاف اپنی مضبوط ٹیم ہی میدان میں اتاریں گے اب سب ہی بنگال ٹائیگرز کو الگ ہی انداز میں دیکھیں گے.