کرائسٹ چرچ: کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ کے واقعے کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جانے والا سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے علاقے ڈینز ایونیو کی مسجد میں حملہ آور نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی مسجد میں تھے۔
فائرنگ کے واقعے میں بنگلادیشی کرکٹرز محفوظ رہے جس کی تصدیق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی کی ہے۔
Our heartfelt condolences go out to the families and friends of those affected by the shocking situation in Christchurch. A joint decision between NZC and the @BCBtigers has been made to cancel the Hagley Oval Test. Again both teams and support staff groups are safe.
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) March 15, 2019
کیویز بورڈ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے باہمی رضا مندی سے فیصلہ کیا ہے کہ کل کھیلا جانے والا ہیگلے اوول ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔کیویز بورڈ نے تصدیق کی کہ دونوں ٹیمیں اور اسٹاف محفوظ ہے۔