Get Alerts

شہباز شریف کی لاہور میں بین الاقوامی میچ کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد

شہباز شریف کی لاہور میں بین الاقوامی میچ کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد
کیپشن: cm punjab shahbaz sharif in london

لندن : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لاہور میں بین الاقوامی میچ کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ثابت ہو گیا کہ پاکستان کھیلوں کیلئے پرامن ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں بین الاقوامی میچ کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ۔

انھوں نے کہا کہ آج کے میچ سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان کھیلوں کیلئے پر امن ملک ہے ، پاکستان کے لوگ کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں۔