ریاض :قصاص سے چند لمحے قبل مقتول کے ورثاءنے قاتل کو معاف کر دیا

ریاض :قصاص سے چند لمحے قبل مقتول کے ورثاءنے قاتل کو معاف کر دیا

ریاض: سعودی عرب میں یمنی مقتول کے ورثاءنے قصاص سے چند لمحات قبل قاتل کو اللہ کی رضا کےلئے معاف کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے عاجل ویب نیوز کے مطابق گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے مقتول کے ورثاءکے وکیل سے ملاقات کرکے ورثاءکی جانب سے عفو درگزر کے عظیم فعل کو سراہتے ہوئے کہا ہماری دعا ہے کہ رب کریم آپ کے اس درگزر کا اجر عظیم عطا فرمائے ۔

واضح رہے یمنی شہری عبداللہ الموساوی کو اس کے ہم وطن یوسف اوکیش نے قتل کر دیا تھا جس پر عدالت نے قصاص کی سزا دی جسے اپیل کورٹ نے برقرار رکھا ۔ سزا پر عمل درآمد سے قبل گورنر ریاض کی جانب سے مصالحتی کمیٹی نے صلح کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہے ۔

عین قصاص سے چند لمحات قبل جب قاتل کو میدان قصاص میں لایا گیا تو مقتول کے ورثاءنے اسے معاف کرنے کا اعلان کردیا ۔