کارکنان کا قصاص لے کر رہیں گے، طاہر القادری

کارکنان کا قصاص لے کر رہیں گے، طاہر القادری

لاہور: وطن واپسی پر لاہور ائر پورٹ کے باہر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا پاکستان میں میرے کارکنوں کی لاشیں گری ہیں اس ملک کو چھوڑ کر نہیں جا سکتا کیونکہ میرا جینا اور مرنا اس ملک میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہو سکتی ہے اندھیر نہیں۔

طاہر القادری نے اپنے خطاب میں مزید کہا پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ امید کی ایک کرن ہے اور اس نے اپنا حق ادا کر دیا ہے جبکہ جے آئی ٹی ممبران پر فخر ہے کہ انہوں نے دلیری کے ساتھ تحقیقات کیں اور دولت کو ٹھوکر مار دی۔ اب شہداء ماڈل کے خون کا انصاف ملنے کی امید ہے اور کارکنان کا قصاص لے کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا حکومت کی سیکیورٹی پر بھروسہ نہیں اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ناصر باغ میں کروں گا۔

طاہر القادری کی لاہور آمد پر کارکنوں کی جانب سے ان کا ائر پورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا تاہم اس دوران ایئر پورٹ سے جانے اور آنے والے مسافر شدید مشکلات کا شکار رہے جبکہ طاہر القادری کی آمد کے باعث ایئر پورٹ کے داخلی و خارجی راستوں پر شدید ٹریفک جام رہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں