پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصرامدادی سامان لے کر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا

  پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصرامدادی سامان لے کر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا

اسلام آباد : پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر امدادی سامان لے کر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا ہے ۔ ترکیہ کے اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پُرتپاک استقبال کیا۔ 

ترجمان پاک بحریہ  کا کہنا  ہے کہ امدادی سامان میں زلزلہ متاثرین کیلئے خیمے،  کمبل اور  ادویات شامل ہیں۔ پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس معاون بھی امدادی سامان لیکر آئندہ چند روز میں ترکیہ اور شام پہنچ جائے گا ۔

ترجمان پاک بحریہ  نے کہا پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

مصنف کے بارے میں