مانسہرہ میں گلیشیئر پھٹ گیا

مانسہرہ میں گلیشیئر پھٹ گیا

مانسہرہ : مانسہرہ میں ناران جھیل روڈ پر گلیشیئر پھٹ گیا، ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناران جھیل روڈ پر گلیشیئر کے نیچے کئی ہوٹل دبنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں۔ شاہراہ ناران اور کاغان کےراستے برفباری کے باعث بند ہیں۔


دوسری جانب مانسہرہ کے ڈی اے کا ہنگامی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ ناران میں متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے، نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ناران روڈ بحال ہونے کے فورا بعد متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کریں گے۔

مصنف کے بارے میں