Get Alerts

عوام کے لیے عید کا بڑا تحفہ: وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

عوام کے لیے عید کا بڑا تحفہ: وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔ وزیراعظم نے مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام پر مزید بوجھ ڈالنے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے عالمی منڈی کے تناظر میں پٹرول کی قیمت میں 76 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 177 روپے تک کے بھاری اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اس تجویر کو یکسر مسترد کر دیا اور قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے اور عید کی خوشیوں میں عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔ وزیراعظم کا یہ فیصلہ "چھوٹی عید پر بڑا تحفہ" قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام رہنے کی امید ہے۔
عوام کی جانب سے وزیراعظم کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے بچنا ایک خوش آئند اقدام ہے، جس سے وہ اپنے پیاروں کے پاس آسانی سے پہنچ سکیں گے اور عید کی خوشیاں متاثر نہیں ہوں گی۔

ٹیگز: