Get Alerts

افغانستان میں ’آپریشن غضب الحق‘ عید کی وجہ سے معطل ہوا، ختم نہیں: طلال چودھری

افغانستان میں ’آپریشن غضب الحق‘ عید کی وجہ سے معطل ہوا، ختم نہیں: طلال چودھری

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں جاری آپریشن صرف عید کے احترام میں معطل کیا گیا ہے، اسے ختم نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارے ہمسایہ ملک افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں ہو رہی ہیں، جس کے جواب میں آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ "آپریشن غضب الحق معطل ہوا ہے، ختم نہیں ہوا"۔ عید کے بعد دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں دوبارہ اپنے ہدف کی جانب بڑھیں گی۔
وزیر مملکت نے افغان حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کو دوحہ معاہدے میں کیے گئے اپنے تمام وعدے پورے کرنے ہوں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ "سب سے پہلے پاکستان" کی فکر کی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرضِ وجود میں آیا ہے، اس لیے ملکی بقا اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف بھی دہشت گردی کی پشت پناہی کے حوالے سے افغان حکومت کے ساتھ عید کے موقع پر عارضی سیز فائر کا ذکر کر چکے ہیں۔

ٹیگز: