Get Alerts

روس کا ایران کی غیر مشروط حمایت کا بڑا اعلان؛ صدر پوٹن کا تہران کو 'قابلِ اعتماد دوست' قرار دیتے ہوئے بھرپور تعاون کا عزم

روس کا ایران کی غیر مشروط حمایت کا بڑا اعلان؛ صدر پوٹن کا تہران کو 'قابلِ اعتماد دوست' قرار دیتے ہوئے بھرپور تعاون کا عزم

ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایران کے ساتھ اپنی تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تہران کے لیے غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا ہے۔ نوروز کے موقع پر ایرانی حکومت اور عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں صدر پوٹن نے کہا کہ روس ان مشکل حالات میں ایرانی عوام کی ثابت قدمی، طاقت اور حوصلے کے لیے دعاگو ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، صدر پوٹن کا یہ بیان روس کی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ماسکو زیادہ تر فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی بات کرتا رہا تھا، تاہم اب روس نے کھل کر ایران کا ساتھ دینے کا انتخاب کیا ہے۔
 صدر پوٹن نے زور دیا کہ گزشتہ چند ماہ میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں اور معاہدوں نے اس دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کو جنگ بندی کی تجویز دی تھی، جس میں ایرانی افزودہ یورینیم کو روس منتقل کرنے کا منصوبہ شامل تھا، جسے واشنگٹن نے مسترد کر دیا۔
: کریملن نے ان خبروں کو غلط قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس ایران کو امریکی فوجی اڈوں کی معلومات فراہم کر رہا ہے تاکہ انہیں نشانہ بنایا جا سکے۔
روسی صدر نے اپنے پیغام میں ایرانی عوام کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کٹھن حالات میں ایران کی ثابت قدمی کی قدر کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات عالمی دباؤ کے باوجود مزید مضبوط ہوں گے۔

ٹیگز: