کینیڈا کے وزیر اعظم کی جاگنگ کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

کینیڈا کے وزیر اعظم کی جاگنگ کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

ٹورنٹو: کینیڈ ین وزیر اعظم کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دنیا بھر میں پرکشش وزیر اعظموں کی فہرست میں پہلا مقام حاصل ہو گیا تھا اور ہو بھی کیوں ناں وہ واقعی بہت ہینڈسم دکھائی دیتے ہیں ۔
اسکے لیے اس کی دوسرے مذاہب کے افراد کے ساتھ ہمدردی کی وجہ سے بھی کافی شہر ت ملی ہے ۔ تاہم گزشتہ روز کینیڈین وزیرا عظم کی جاگنگ کرتے ہوئے تصویر جب سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی تو دیکھتے ہیدیکھتے دنیا بھر میں وائرل ہو گئی ۔
تصویر ان کے سٹاف کیمرہ مین نے اتاری تھی ۔ تصویر میں جسٹن ٹروڈ وکو چند لوگوں کے پاس سے جاگنگ کرتے ہوئے گزرتے دکھایاگیا ہے ۔ویسے تصویر کوپہلی نظر میں دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ متعدد افراد پروم فوٹو شوٹ کے لیے جمع ہوئے ہیں تاہم اگر غور سے دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ ان کے پیچھے جسٹن ٹروڈو جاگنگ کرتے جا رہے ہیں ۔
جسٹن کی جاگنگ کرتے ہوئے لوگوں نے بھی محسوس نہیں کیا ۔ٹویٹر پر تصویر اپلوڈ ہونے کے بعد ہزاروں لوگوں نے کمینٹس کیئے ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ قوم کا وزیراعظم ان سے چند میٹر کے فاصلے پر دوڑ رہاہے ۔اور قوم کے نوجوانوں نے اس کا نوٹس ہی نہیں لیا ۔