نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو گھر کی کپتان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھر میں محض ایک کھلاڑی کی طرح ہوں جب کہ کپتانی کے فرائض انوشکا انجام دیتی ہیں۔
بھارتی میڈیا پر ایک انٹرویو کے دوران جب ویرات کوہلی سے پوچھا گیا کہ میدان میں کھلاڑیوں کو ہدایت دینے والے اور ہلکی پھلکی ڈانٹ ڈپٹ کرنے والے ویرات کوہلی کیا گھر میں بھی کپتان جیسا رویہ رکھتے ہیں ؟ جس پر ویرات کوہلی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ گھر میں تو کپتان صرف انوشکا ہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انوشکا سے میرا تعلق بہت گہرا ہے اور زندگی کے تمام فیصلوں میں ان کی رائے شامل ہوتی ہے، وہ میری مضبوطی کا باعث بنتی ہیں اوراگر میں منفی سوچنے لگوں تو مجھے مثبت پہلو کی جانب متوجہ کرتی ہیں اور میری کارکردگی میں بہتری بھی انوشکا کی وجہ سے آئی ہے۔
“... She (@AnushkaSharma) is ofcourse (the captain off field), she takes all the right decisions in life... She is totally my strength and she keeps me positive all the time and that's what you want with your life partner so I'm very grateful” - @imVkohli ????♥️ #Virushka pic.twitter.com/ZtqIjiAwoB
— Anushka Sharma News (@AnushkaNews) May 19, 2018
واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 11 دسمبر 2017 میں اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔