جو حکومت خیبرپختونخوا میں تبدیلی نہ لا سکی وہ باقی ملک کا کیا حشر کرے گی: بلاول بھٹو

جو حکومت خیبرپختونخوا میں تبدیلی نہ لا سکی وہ باقی ملک کا کیا حشر کرے گی: بلاول بھٹو
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوﺅں سے نہ ملک ترقی کرتا ہے اور نہ کوئی مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔

زرداری ہاوس اسلام آباد میں مختلف وفود اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک اس وقت ترقی کرے گا جب مزدور اور کسان معاشی طور پر اپنے پاﺅں پر کھڑے ہوں گے۔ پارٹی رہنما سیاسی عمل میں پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو اپنے ساتھ رکھیں۔ کارکن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی طاقت تھے اور میری بھی طاقت ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی
 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جو حکومت خیبرپختونخوا میں ایک شاہراہ، یونیورسٹی اور کالج تعمیر نہیں کر سکے وہ باقی ملک کا کیا حشر کرے گی۔ پختونوں کو پاکستان پیپلزپارٹی نے شناخت دی، پیپلزپارٹی ہی پختونوں کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: 100 روزہ پروگرام پر عمران خان نے عمل درآمد کر دیا تو سیاست چھوڑ دوں گا: خورشید شاہ
 
  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں