جی ایچ کیو پر حملے میں کنول شوذب کی سربراہی میں پی ٹی آئی ویمن ونگ ملوث ہے: پلوشہ عباسی, سچ بولنے پر عہدے سے برطرف

جی ایچ کیو پر حملے میں کنول شوذب کی سربراہی میں پی ٹی آئی ویمن ونگ ملوث ہے: پلوشہ عباسی, سچ بولنے پر عہدے سے برطرف

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پلوشہ عباسی کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو پر حملے میں کنول شوذب کی سربراہی میں ویمن ونگ ملوث ہے۔ عمران خان کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کے بعد کنول شوذب کی طرف سے پلوشہ عباسی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

پلوشہ عباسی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ویمن ونگ کی اس شرمناک حرکت9 مئی کو جی ایچ کیو پلان کی پُرزورمزمت کرتی ہوں اوراُمیدکرتی ہوں کےخان صاحب اس سارےواقعہ کا نوٹس خود لیں گے 

https://twitter.com/PalwashaAbbasi0/status/1660005477848350720

انہوں نے کہا کہ قانون کا بھرپور ساتھ دونگی اور اپنی لیگل ٹیم سے ڈسکشن کے بعد چند دن میں تمام ثبوتوں کےساتھ پریس کانفرنس میں باقی انکشافات کروں گی۔ 

پلوشہ عباسی کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کنول شوذب نے پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر جی ایچ کیو اور آرمی آفیسرز کے گھر دھاوا بولنے کی کال دی ہو تاکہ ملبہ خان صاحب پر پڑے۔

انہوں نے کہا کہ کیونکہ اس گروپ کی تمام خواتین عہدیدار ہیں کارکنان نہیں اس لئے کل کویہ ملبہ بھی خان صاحب کے سر پہ پڑے انہیں نوٹس لیناچاہئے۔

مصنف کے بارے میں