عمران خان عہدہ چھوڑ کر پارٹی شاہ محمود، اسد عمر یا پرویز الہٰی کے حوالے کردیں: جلیل شرقپوری 

عمران خان عہدہ چھوڑ کر پارٹی شاہ محمود، اسد عمر یا پرویز الہٰی کے حوالے کردیں: جلیل شرقپوری 
سورس: file

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ عمران خان پارٹی بچانا چاہتے ہیں تو عہدہ چھوڑ کر فوری طور پر پارٹی چودھری پرویز الہیٰ، شاہ محمود یا اسد عمر کے حوالے کردیں۔ 

جلیل شرقپوری نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے موجودہ حالات میں بہت کچھ سوچا ہے لیکن اس کے علاوہ میری سمجھ میں کچھ نہیں آیا کہ عمران خان کو فوری طور پر بطور پی ٹی آئی چیئرمین مستعفی ہوجانا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور چودھری پرویز الہیٰ کے علاوہ پی ٹی آئی میں سب فارغ لوگ ہیں ۔ان سے کچھ نہیں ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں