جلیل شرقپوری نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا

جلیل شرقپوری نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا

لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما جلیل شرقپوری نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا ۔پا کستان تحریک انصاف   کے رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ  میں پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا۔

پی ٹی آئی کے رہنما جلیل شرقپوری نے کہا کہ پارٹی کی   اپنی نالائقی تھی دوستوں کو مطمئن نہیں رکھ سکے۔  9 مئی کے واقعے پر بہت افسردہ ہوں، مکمل ذمہ داری عمران خان کی ہے۔

سابق ایم پی اے کا کہنا تھا عمران خان نے پاکستان کی نوجوان نسل کو اکسایا،  میں کسی سیٹ کا امیدوار نہیں ہوں ۔  میرے حلقے کا ٹکٹ دیتے ہوئے مجھ سے مشورہ بھی نہیں کیا گیا، عمران خان کے ساتھ اب نہیں چل سکتا۔ میں نےجب بھی بات کی ہے قومی مفاد میں کی ہے، عمران خان سے جو محبت تھی ان کے مثبت نعروں کی  وجہ سے تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا  ان کے بارے میں اعتزاز احسن جیسے سینئر آدمی کا کہنا ہے کہ وہ سنتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے۔ عمران خان کو کہا کہ علیم خان کو راضی کریں لیکن انہوں نے میری بات پر توجہ نہیں دی ۔ واضح رہے کہ جلیل شرقپوری مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں