Get Alerts

خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت،بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا،آئی ایس پی آر

خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت،بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے خضدار میں سکول بس پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ بھارت نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے منصوبہ بندی کے تحت کروایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے کیونکہ وہ اپنے دوسرے محاذوں پر ناکام ہو چکا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ دشمن کی ان سازشوں کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، اور ان حملوں میں ملوث منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘‘

پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا اور ملک کے امن و استحکام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

ٹیگز: