Get Alerts

راولاکوٹ: پولیس اہلکاروں پر حملے اور شہید کی لاش کی بے حرمتی کی خوفناک ویڈیو منظرِ عام پر، کالعدم تنظیم کا مکروہ چہرہ بے نقاب

راولاکوٹ: پولیس اہلکاروں پر حملے اور شہید کی لاش کی بے حرمتی کی خوفناک ویڈیو منظرِ عام پر، کالعدم تنظیم کا مکروہ چہرہ بے نقاب

اسلام آباد:راولاکوٹ میں گزشتہ روز 7 جون کو امن و امان قائم رکھنے والے پولیس اہلکاروں پر تشدد، مسلح حملے اور شہید اہلکار کی لاش کی بے حرمتی کی ہوش ربا اور خوفناک ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
  بیورو چیف اسلام آبادنیونیوز  جاوید بلوچ  کا کہنا ہے کہ منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو کے مطابق کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند بلوائیوں نے ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سیدھی گولیاں چلائیں۔ اس گھناؤنے اور سفاکانہ عمل کے دوران نہ صرف سکیورٹی اہلکاروں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ڈیوٹی پر موجود ایک شہید پولیس اہلکار کی لاش کی سخت بے حرمتی بھی کی گئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وحشیانہ کارروائی اور غیر انسانی سلوک کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مکروہ اور دہشت گردانہ چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ویڈیو کی مدد سے شرپسند عناصر اور قانون ہاتھ میں لینے والے بلوائیوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے، اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ٹیگز: