Get Alerts

لاہور میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا؛ دریائے چناب میں سیلاب کا ہائی الرٹ جاری

لاہور میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا؛ دریائے چناب میں سیلاب کا ہائی الرٹ جاری

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے تیز بارش کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ دوسری جانب، پی ڈی ایم اے (PDMA) پنجاب نے بھارت کی طرف سے سلول ڈیم کے گیٹس کھولے جانے کے بعد دریائے چناب میں سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، 21 سے 30 مئی کے دوران دریائے چناب میں پانی کی سطح 2 سے 3 میٹر تک بلند ہونے کا خطرہ ہے، جس کے باعث مرالہ بیراج پر انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، چنیوٹ اور جھنگ سمیت چناب کے اردگرد واقع تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کنٹرول رومز فعال کرنے اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ شہریوں کو دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ٹیگز: