Get Alerts

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ، انتظامیہ ہائی الرٹ

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ، انتظامیہ ہائی الرٹ

لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بڑے سیلابی ریلے کے گزرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران دریا میں تقریباً 9 لاکھ کیوسک تک پانی کا بہاؤ متوقع ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ادھر جلالپور بھٹیاں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے لیے کشتیوں سمیت ضروری سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

پی ڈی ایم اے نے دریائے چناب کے کنارے آباد نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری طور پر دریا کا رخ نہ کرنے اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: